پیر,  27 اپریل 2026ء
وفاقی حکومت نے کوئٹہ کے شہریوں کو خوشخبری سنادی

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) وفاقی حکومت نے کوئٹہ کے شہریوں کو خوشخبری سنادی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ 14 اگست کو پیپلز ٹرین کا افتتاح کیا جائے گا، اس وقت بڑا مسئلہ ریلوے ٹریک کا ہے جس کی بہتری پر خصوصی توجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے ٹریک پر دو گھنٹے بیس منٹ میں لاہور سے راولپنڈی کا سفر ہو گا، روہڑی ٹریک پر بھی کام جاری ہے، ستمبر تک اس پر کام ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سےڈاکٹر ریاض جنجوعہ کی اہم ملاقات، انتظامی اور عوامی امور پر تفصیلی تبادلہ

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون کی بات ہوئی ہے اس میں تمام صوبوں کے پاس گئے، تمام صوبوں کو ساتھ ملا کر چل رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ بھی جلد ایم او یو سائن کرنے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی وزیراعلیٰ ہمارے ساتھ موجود رہیں ، پاکستان ریلویز کو ڈیجیٹل کرنے کا ٹاسک ہمیں وزیراعظم شہباز شریف نے دیا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ آج جو کنٹرول روم ہے یہ سٹیٹ آف دی آرٹ ہے، اِس کے علاوہ 7 مزید روم بھی بنائے جائیں گے، ایف ڈبیلو او بھی اس میں ہمارے ساتھ کام کر رہی ہے، راولپنڈی لاہور ملتان میں سٹیشن بننے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں