پیر,  27 اپریل 2026ء
روس وہ سب کچھ کرے گا جو ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے مفاد میں ہو،پیوٹن

ماسکو(روشن پاکستان نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس وہ سب کچھ کرے گا جو ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے مفاد میں ہو۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ملاقات کی۔ جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے روسی صدر کو ایرانی سپریم لیڈر کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ اس موقع پر روسی صدر نے کہا کہ عباس عراقچی ایرانی سپریم لیڈر تک ان کی نیک خواہشات پہنچائیں۔

روس میں مبینہ بم حملے کی سازش ناکام، جرمن خاتون گرفتار

ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس کو امید ہے کہ ایرانی عوام اس مشکل دور سے نکل آئیں گے اور خطے میں امن قائم ہو گا۔روس ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے مفاد میں ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔

مزید خبریں