لاہور(روشن پاکستان نیوز) لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے باپ کے گھر پر ناجائز قبضہ کرنے والے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم طویل عرصے سے بہانے کے تحت والد کے گھر پر قابض تھا اور واپسی کا مطالبہ کرنے پر انہیں دھمکیاں دیتا تھا۔ متاثرہ شہری کی شکایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
لاہور: مختلف علاقوں میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ ایسے واقعات کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔











