اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بھارت کے رام کمار رامناتھن نے اسلام آباد میں کھیلے جارہے ڈیوس کپ گروپ ون پلے آف ٹائی پاکستان کے خلاف 0-1 سے برتری حاصل کرلی۔
رام کمار رامناتھن نے پاکستان کے اعصام الحق کے خلاف پہلے سیٹ میں 7-6، دوسرے سیٹ میں 6-7 اور تیسرے سیٹ میں 0-6 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔
دوسرے سیٹ تک میچ میں سخت مقابلہ ہوا لیکن تیسرے سیٹ میں اعصام کو فٹنس کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور وہ انہوں نے میڈیکل ٹائم آؤٹ کرلیا۔
بھارت کے رامناتھن نے اعصام کی ناقص فٹنس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور تیسرے سیٹ میں اپنے حریف کو شکست دے کر میچ جیت لیا۔
اسلام آباد میں پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے گراس کورٹس پر ہونے والے گروپ ون کے پلے آف میں دو سنگلز میچز آج شیڈول ہیں، اتوار کو ایک ڈبلز اور دو سنگلز میچ ہوں گے۔
عقیل خان آج دوسرے میچ میں سریرام بالاجی کے خلاف کھیلیں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان پچھلا مقابلہ 2014 میں قازقستان میں ہوا تھا، جس میں بھارت نے 0-4 کے اسکور سے فتح حاصل کی تھی۔