راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ ریس کورس پولیس کی کاروائی، سٹریٹ کرائم اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث02 ملزمان گرفتار، چھینا گیاموٹرسائیکل اور مسروقہ رقم 22ہزار روپے برآمد۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث02 ملزمان کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں حمزہ اور عبداللہ شامل ہیں، ملزمان سے چھینا گیاموٹرسائیکل اور مسروقہ رقم 22ہزار روپے برآمدہوئے،ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازکا کہنا تھا کہ ملزمان کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔
شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔











