راولپنڈی(کرائم رپورٹر)صدر واہ پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث عمر گینگ کے 03ملزمان گرفتار،چوری شدہ02 موٹر سائیکل،مسروقہ رقم 16 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث عمر گینگ کے 03ملزمان کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں عمر طیب،قسیم اور عادل شامل ہیں، ملزمان سے چوری شدہ02 موٹر سائیکل،مسروقہ رقم 16 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا،ملزمان سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔











