راولپنڈی(کرائم رپورٹر)کہوٹہ پولیس کی بڑی کاروائی،سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والا04رکنی نوسرباز گینگ گرفتار، مسروقہ رقم 08 لاکھ روپے، 02 موٹرسائیکل، رائفل 223 بور، رائفل 12 بور اور02 پسٹل برآمد،ملزمان شہریوں کو پراپرٹی اورگاڑیوں کے جعلی کاغذات دکھاکر نوسربازی سے بھاری رقوم لوٹ لیتے تھے،ملزمان شہریوں کی جانب سے رقم کے تقاضے پر انہیں دھمکیاں دیتے تھے۔
ملزمان متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ بھی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے04رکنی نوسرباز گینگ کو گرفتارکر لیا، گرفتار ملزمان میںحسن آفتاب، عدیل، کاشف اور شمشاد شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ رقم 08 لاکھ روپے، 02 موٹرسائیکل، رائفل 223 بور، رائفل 12 بور اور02 پسٹل برآمد ہوئے، ملزمان شہریوں کو پراپرٹی اورگاڑیوں کے جعلی کاغذات دکھاکر نوسربازی سے بھاری رقوم لوٹ لیتے تھے،ملزمان شہریوں کی جانب سے رقم کے تقاضے پر انہیں دھمکیاں دیتے تھے،ملزمان متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ بھی ہیں،ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی۔
ایس ڈی پی او کہوٹہ کی زیر نگرانی کہوٹہ پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کارلاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، ملزمان کی گرفتاری پر سی پی اوسید خالدہمدانی نے ایس پی صدر ، ایس ڈی پی اوکہوٹہ اور کہوٹہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔











