راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ٹیکسلا کے علاقہ میں موٹر سائیکل پرسوار 03 ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے دوران ڈکیتوں کی اپنی ہی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک،دوسرا زخمی ہو گیا،ڈکیتوں سے رقم،موبائل فون،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد،ہلاک اور زخمی ڈاکو سابقہ ریکارڈ یافتہ اور راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کے علاقہ میں پولیس کو ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوئی جس پر رسپانڈ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی،فائرنگ کے دوران ڈکیتوں کی اپنی ہی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک،دوسرا زخمی ہو گیا، جبکہ تیسرا ساتھی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا،ہلاک ڈاکو کی شناخت عبدالروف جبکہ زخمی ڈاکو کی شناخت منیب الرحمن کے نام سے ہوئی ہے،ڈکیتوں سے رقم،موبائل فون،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد،واقعہ کی اطلاع پر سینئر افسران اور ایس ایچ او ٹیکسلا پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقعہ پر پہنچ گئے۔
ہلاک اور زخمی ڈاکو سابقہ ریکارڈ یافتہ اور راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر نے کہا کہ فرار ڈاکو کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچنگ کا عمل جاری ہے،جسے جلدازجلد گرفتار کیا جائے گا، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ٹیکسلا پولیس کو بہادری سے خطرناک ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔











