راولپنڈی (کرائم رپورٹر)ائیرپورٹ پولیس کی کاروائی،والدہ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ائیر پورٹ پولیس متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ اس کے بیٹے احمد علی نے اس پر تشدد کیا،ائیرپورٹ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم احمد علی کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،والدین جیسی عظیم ہستی سے نارواسلوک ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔











