اتوار,  22 فروری 2026ء
چھری کے وار سے والد اور بیوی کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر) دھمیال پولیس کی کاروائی،چھری کے وار سے والد اور بیوی کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چھری کے وار سے والد اور بیوی کو زخمی کرنے والے ملزم ذیشان کو گرفتار کرلیا، ملزم نے گھریلو رنجش پر چھری کے وار سے والد ساجد جاوید اور بیوی کو زخمی کیا تھا،واقعہ کا مقدمہ متاثرہ شہری ساجد جاوید کی مدعیت میں تھانہ دھمیال میں درج کیا گیا تھا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

مزید خبریں