راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف موثر کاروائیاں ،09ملزمان گرفتار، ساڑھے06کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ملزم فدا سے 01 کلو 380 گرام چرس، ملزم اسد سے 01 کلو 60 گرام چرس،گنجمنڈی پولیس نے ملزم فرمان سے01کلو230گرام چرس،ملزم خریر یوسف سے600گرام چرس، ملزم عمران سے530گرام چرس،چونترہ پولیس نے ملزم عرفان سے01کلو 200گرام چرس، پیرودہائی پولیس نے ملزم ارشد سے800گرام چرس،رتہ امرال پولیس نے ملزم ہیرامسیح سے10لیٹر شراب، کلرسیداں پولیس نے ملزم ایاز سے02بوتل شراب برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔
منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائر زکے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا جائے گا۔











