راولپنڈی(کرائم رپورٹر)وارث خان پولیس کی موثر کاروائی، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث حسنین گینگ کے 03ملزمان گرفتار، چوری شدہ 26موٹرسائیکل،09 انجن اور سپیئر پارٹس برآمد۔
تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث حسنین گینگ کے 03ملزمان گرفتار، گرفتار ملزمان میں حسنین، محسن اقبال اور نوید شامل ہیں،ملزمان سے چوری شدہ 26موٹرسائیکل،09 انجن اور سپیئر پارٹس برآمدہوئے،ملزمان کی گرفتاری پرایس پی راول فیصل سلیم نے وارث خان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، راولپنڈی پولیس کار موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔











