راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈائون،10 ملزمان گرفتار،06 کلو سے زائد چرس اور 45 لیٹر شراب برآمد۔
تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم ارسلان سے 02کلو 200 گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزم ظفر سے 01 کلو 400 گرام چرس، ملزم ناصر سے 01 کلو 220 گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم عدنان سے 01 کلو 280گرام چرس، بنی پولیس نے ملزم محمد ارسلان سے 10 لیٹر شراب، ملزم ارسلان علی سے 07 لیٹر شراب، ملزم عامر سے 08 لیٹر شراب، سٹی پولیس نے ملزم زبیر سے 10 لیٹر شراب، ملزم غلام عباس سے 05 لیٹر شراب، ملزم مظہر سے 05 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔











