راولپنڈی(کرائم رپورٹر)مورگاہ پولیس کی کاروائی، چوری کی وارداتوں میں ملوث03ملزمان گرفتار، ملزمان سے مسروقہ مال کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 83ہزار روپے، ملزمان سے گرینڈر،پائپ،تاریں اور واردات میں استعمال ہونے والے دیگر اوزار برآمد۔
تفصیلات کے مطابق مورگاہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث03ملزمان گل زمان، عزت اللہ اور فرمان علی کو گرفتارکر لیا، ملزمان سے مسروقہ مال کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 83ہزار روپے ، گرینڈر،پائپ،تاریں اور واردات میں استعمال ہونے والے دیگر اوزاربرآمد ہوئے۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوںکی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔











