راولپنڈی(کرایم رپورٹر )صدربیرونی پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار، چھینا گیا موٹرسائیکل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی واردات میں ملوث ملزم ذیشان کو گرفتار کر لیا،ملزم سے چھینا گیا موٹرسائیکل برآمدہوا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکاکہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی۔
جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کاروائیوںکاسلسلہ جاری رہے گا۔











