اتوار,  22 فروری 2026ء
08 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)آر اے بازار پولیس کی فوری کاروائی،08 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق آر اے بازار پولیس کو متاثرہ بچے کے والد نے درخواست دی کہ ملزم ارسلان نے اُسکے 08سالہ بیٹے سے زیادتی کی کوشش کی،آر اے بازار پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم ارسلان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔

ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازکا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،خواتین اور بچوں پر تشدد، زیادتی اور ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے۔

مزید خبریں