راولپنڈی(کرائم رپورٹر)مندرہ پولیس کی کاروائی،موبائل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 گینگز04ملزمان گرفتار،،ملزمان سے موبائلز کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 04 لاکھ 50 ہزار روپے اورچھینا گیا موبائل فون برآمد۔
تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موبائل چوری کی وارداتوں میں ملوث 03 ملزمان اعظم، فیصل اور شاہ زیب کو گرفتارکر لیا،ملزمان سے موبائلز کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 04 لاکھ 50 ہزار روپے برآمدہوئی،ملزمان شہریوں کی جیبوں سے موبائل چوری کرتے تھے،صدر بیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پولیو ٹیم سے موبائل چھیننے والے ملزم شیر خان کو گرفتار کر لیا ، ملزم سے چھینا گیا موبائل فون برآمد ہوا،ملزم کا ساتھی قبل ازیں موٹرسائیکل چوری کی واردات میں چالان کیا جا چکا ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔











