راولپنڈی(کرائم رپورٹر)صادق آباد پولیس کی کاروائی،معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والا دوسرا ملزم بھی گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے معمولی تلخ کلا می پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والے دوسرے ملزم شاویز کو بھی گرفتارکرلیا، ملزم شاویز نے ساتھیوں کے ہمراہ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے شہری حسن رضا کو قتل کر دیا تھا۔
واقعہ کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا تھا، واقعہ میں ملوث ملزم کیساتھی ولیدمشتاق کو قبل ازیں گرفتار کیا جاچکا ہے، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہناتھاکہ ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔











