راولپنڈی()صادق آباد پولیس کی کاروائی، رابری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث03رکنی گینگ گرفتار، مسروقہ رقم 87ہزار روپے، چھینا گیا موٹرسائیکل،02موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رابری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث03 ملزمان دانش، نورالسلام، محمد حسین کو گرفتارکر لیا،ملزمان سے مسروقہ رقم 87ہزار روپے، چھینا گیا موٹرسائیکل،02موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا،ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی، ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی راول فیصل سلیم نے صادق آباد پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی.
شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانو ن کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔











