راولپنڈی(کرائم رپورٹر)نیوٹاؤن پولیس کی کاروائی، ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے 02 ملزمان گرفتار، ملزمان سے مختلف وارداتوں میں چھینی گئی رقم 67 لاکھ 50 ہزار روپے، قیمتی موبائل فون، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق نیوٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے 02 ملزمان کو گرفتارکیا، ملزمان سے مختلف وارداتوں میں چھینی گئی رقم 67 لاکھ 50 ہزار روپے، قیمتی موبائل فون، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کیا گیا تھا،ایس ایچ او نیوٹاؤن نے شہری سے دوران واردات چھینی گئی رقم 66 لاکھ روپے، اور بیکری و فارمیسی سے چھینی گئی رقم ڈیڑھ لاکھ روپے اصل مالکان کے حوالے کی،رقم کی حوالگی کے موقع پر شہریوں نے پولیس افسران پر پھول برسائے اور پنجاب پولیس کے حق میں نعرے لگائے،شہریوں نے بہترین کارکردگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی اور راولپنڈی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی راول فیصل سلیم اور نیو ٹاؤن پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔











