راولپنڈی(کرائم رپورٹر)صادق آباد پولیس کی کاروائی، فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے والے ملزم ابراہیم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ معمولی تلخ کلا می پر فائرنگ کرکے شہری افتخار کو زخمی کر دیا تھا۔
واقعہ کا مقدمہ متاثرہ شہری کی کی مدعیت میں چند روز قبل تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا تھا، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔
شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔











