بدھ,  29 اپریل 2026ء
بائیک لفٹر گینگ کے 02ملزمان گرفتار، 04 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد
راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) آر اے بازار پولیس کی کاروائی،بائیک لفٹر گینگ کے 02ملزمان گرفتار، 04 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق آر اے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بائیک لفٹر گینگ کے ملزمان جاوید رحمٰن اور حماد راشد کو گرفتارکر لیا، گرفتار ملزمان سے 04 مسروقہ موٹرسائیکل برآمدکر لیے،ملزمان سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے  تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

مزید خبریں