بدھ,  29 اپریل 2026ء
رابری اورسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 03ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ بنی پولیس کی کاروائی، رابری اورسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 03ملزمان گرفتار، چھینا گیا قیمتی موبائل فون،مسروقہ رقم 35000روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رابری اورسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث03 ملزمان گرفتارکر لیے،گرفتار ملزمان فیصل،حارث اور عصمت  سے چھینا گیا قیمتی موبائل فون،مسروقہ رقم 35000روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکیا،متعدد وارداتوں کے انکشاف پر ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیاہے، شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے مزید مال مسروقہ برآمد کیا جائے گا۔
ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں