بدھ,  29 اپریل 2026ء
ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی ، 07ملزمان گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹڑ) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی ، 07ملزمان گرفتار، اسلحہ وایمونیشن برآمد ۔
تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے ملزم وحید شاہ سے 01پستول30بورمعہ ایمونیشن ،ملزم عبداللہ سے 01پستول30بورمعہ ایمونیشن ،ملزم فاروق سے 01پستول30بورمعہ ایمونیشن ،مندرہ پولیس نے ملزم شعبان سے 01پستول30بورمعہ ایمونیشن ،کہوٹہ پولیس نے ملزم لطیف سے 01پستول30بورمعہ ایمونیشن ،دھمیال پولیس نے ملزم اکثر علی سے 01خنجر اورملزم وقاص سے 01چاقو برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے ۔

مزید خبریں