اولپنڈی (کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورشراب سپلائرز کے خلاف کاروائی ، 10ملزمان گرفتار،05کلو سے زائد چرس، 25لیٹر اور02بوتل شراب برآمد ۔
تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم حسن سے 01کلو 600 گرام چرس،ملزم احتشام سے 620گرام چرس، ویسٹریج پولیس نے ملزم نعمان سے 01کلو260گرام چرس، واہ کینٹ پولیس نے ملزم اکبر خان سے 01کلو 540 گرام چرس، آراے بازار پولیس نے ملزم عاقب سے 160گرام چرس، کہوٹہ پولیس نے ملزم وقاص سے 10لیٹرشراب ،ملزم یاسر سے 10لیٹرشراب ،سٹی پولیس نے ملزم علی سے 05لیٹرشراب ، پیرودھائی پولیس نے ملزم عرفان سے 02بوتل شراب اورملزم شیراز سے 02بوتل شراب برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔











