بدھ,  29 اپریل 2026ء
ٹیکسلا پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ، 02ملزمان گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)ٹیکسلا پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ، 02ملزمان گرفتار، اڑھائی کلو سے زائد چرس برآمد ۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، ملزم شہزاد سے 01کلو420گرام چرس اورملزم زیارت خان سے 01کلو195گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔

ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

مزید خبریں