هفته,  23 نومبر 2024ء
دبئی کے جزیرہ السنیہ سے قدیم موتیوں کا شہر دریافت کر لیا گیا

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز )آثار قدیمہ کے ماہرین نے حال ہی میں دبئی، متحدہ عرب امارات کے شمال مشرق میں تقریباً 42 میل دور ایک سیاحتی مقام السنیا جزیرے پر قدیم بستیوں کو دریافت کیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قدیم بستیاں خطے کی ابتدائی تاریخ کے بارے میں بصیرت فراہم کرتی ہیں۔

رپورٹ میں امارات کے محکمہ سیاحت اور آثار قدیمہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ بستیاں گزشتہ سال مارچ میں کھدائی کے ذریعے دریافت ہوئی تھیں جس کے بعد معلوم ہوا کہ وہاں پر ایک قدیم موتیوں شہر موجود تھا۔

ماہرین آثار قدیمہ کا خیال ہے کہ یہ مقام غالباً ، کم از کم 16 سو سال پرانااورچوتھی صدی کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مقام پر میسوپوٹیمیا سے درآمد کیے گئے متعدد بڑے جار بھی دریافت ہوئے ہیں، ان میں سے دو پر پہلی سے چوتھی صدی کے آرامی زبان کی تحریریں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کھنڈرات گمشدہ شہر توام کے ہو سکتے ہیں کیونکہ تحقیقات کے نتائج تاریخ میں اس شہر کے بارے میں معلومات سے مماثل ہیں۔

اس قدیم شہر کو موتیوں کا شہراس لیے کہا گیا کہ درحقیقت انگریزی لفظPearlingسے مراد سمندری مخلوق اور موتیوں کی تلاش ہے جو ہزاروں سالوں سے اس خطے کی ثقافت کا حصہ ہیں۔

مزید خبریں