راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ ، معزز عدالتوں نے منشیات کے مقدمات میں مجرمان کو سزائیں سنا دیں ، مجرمان کو مجموعی طورپر 21سال قید اور04 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ئیں سنائی گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم عمیس احمد کو جرم ثابت ہونے پر 12سال قید اور03لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی، مجرم عمیس کو گزشتہ سال 1800گرام چرس برآمد ہونے پر دھمیال پولیس نے گرفتار کیاتھا ،معزز عدالت کے جج نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم یاسر محمود کو 09سال قید اور01لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ِ، مجرم یاسر محمود کوگزشتہ سال 1500 گرام چر س برآمد ہونے پر مورگاہ پولیس نے گرفتار کیاتھا، راولپنڈی پولیس نے مجرمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا ، مقدمات کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالتوں نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں ۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر نے انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیموں کو شابا ش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔