اتوار,  30  اگست 2026ء
ایران کے خلاف جنگ کو طول دینا اب امریکا کے لیے ممکن نہیں رہا،امریکی فوجی قیادت

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی فوجی قیادت نے سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگستھ کو خبردار کردیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کو طول دینا اب امریکا کے لیے ممکن نہیں رہا۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق کئی اعلیٰ امریکی فوجی رہنماؤں نے سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگستھ کو مشورہ دیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کو طول نہ دیا جائے۔

ایک نئی انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کو طویل عرصے تک جاری رکھنا قابلِ عمل نہیں ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر جنگ لمبی ہوئی تو امریکا دیگر عالمی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کھو سکتا ہے۔

ایران میں پیٹرول کا بحران، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں

رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف جاری کارروائیاں امریکی فوجی صلاحیتوں پر ناقابلِ برداشت دباؤ ڈال رہی ہیں۔ امریکی بحریہ نے بھی موجودہ فوجی آپریشنز کو غیر پائیدار قرار دے دیا۔

مزید خبریں