لندن(روشن پاکستان نیوز) تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 389 رنز کا ہدف دیا ہے۔
لارڈز میں کھیلے جا رہے میچ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 177 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن پوری انگلش ٹیم 208 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
انگلینڈ کی جانب سے ڈین لارنس 54 اور ہیری بروک 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد علی اور خرم شہزاد کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں۔
بھارت میں قید 25 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے
محمد عباس نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں بھی 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا، اس طرح انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 290 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔











