اتوار,  30  اگست 2026ء
کل سے پورا ہفتہ بارش کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز (روشن پاکستان نیوز) ملک میں مون سون کا آٹھواں اسپیل انٹری دینے کو تیار ہے کل سے پورا ہفتہ بارش ہی بارش ہوگی اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے بیشتر علاقوں میں کل سے پانچ ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔ اس پیشگوئی کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز نے متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پیشگوئی کے مطابق کل سے 5 ستمبر کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد، اٹک، چکوال، جہلم اور قصور میں بارش کا امکان ہے۔

بھارت میں شدید بارشیں، دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند، سلال ڈیم کے دروازے کھول دیے گئے

موسلا دھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ جب کہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات اور متعلقہ اداروں نے مذکورہ علاقوں کے رہائشیوں کو بارشوں کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں