اتوار,  30  اگست 2026ء
کویت میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 220 گرفتار

کویت سٹی(روشن پاکستان نیوز) وزارت داخلہ کے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کویت کے صوبہ احمدی میں ایک وسیع اور سرچ سکیورٹی مہم چلائی گئی، جس کے باعث قانون شکنی اور مختلف جرائم میں ملوث 220 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مذکورہ کارروائی کا مقصد مطلوبہ مجرموں، رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کا خاتمہ کرنا ہے۔

برطانیہ نے کویت کے لیے سفری انتباہ ختم کر دیا

حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اور پبلک آرڈر کو برقرار رکھنے کے لیے اس طرح کی انسپکشن مہمات کا سلسلہ مسلسل جاری رہے گا تاکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

مزید خبریں