بدھ,  29 اپریل 2026ء
راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات
راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات،راولپنڈی پولیس کے 432افسران سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،راولپنڈی پولیس اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے،ایس ایس پی آپریشنز۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات،راولپنڈی پولیس کے 432افسران سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، سینئر پولیس افسران ڈیوٹی پرمامور افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کر رہے ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھا کہ عبادت کے لیے گرجاگھروں میں آنے وا لے افراد کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے، ڈیوٹی پرمامور افسران الرٹ ڈیوٹی کو یقینی بناتے ہوئے اردگرد کے ماحول اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔
راولپنڈی پولیس اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

مزید خبریں