بدھ,  29 اپریل 2026ء
گوجر خان پولیس کی کاروائی،مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 04ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)گوجر خان پولیس کی کاروائی،مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 04ملزمان گرفتار،دائو پر لگی رقم 6510روپے،03موبائل فون ،01کیری ڈبہ،01موٹرسائیکل ، اور مرغا قبضہ پولیس میں لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 04ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتارملزمان میںارشد،نعیم ،حمزہ اور نعمان شامل ہیں،ملزمان سے دائو پر لگی رقم 6510روپے،03موبائل فون ،01کیری ڈبہ،01موٹرسائیکل ، اور مرغا قبضہ پولیس میں لیا گیا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں