راولپنڈی (کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ، 12ملزمان گرفتار،ساڑھے 10کلو کے قریب چرس برآمد۔
مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ملزم واجد سے 02کلو200گرام چرس،ملزم وحید سے 01 کلو 300 گرام چرس،ملزم جمیل سے 01کلو260گرام چرس،ملزم احمد سے 01کلو120گرام چرس،ملزم جہانگیر سے 590گرام چرس،ملزم اسامہ سے 540گرام چرس،ملزم زاہد سے 580گرام چرس، ملزم عبدالقادر سے 520گرام چرس،صدر بیرونی پولیس نے ملزم سعید اللہ سے 01کلو420گرام چرس ،رتہ امرال پولیس نے ملزم جہانگیر سے 510گرام چرس برآمد کی،کلر سیداں پولیس نے ملزم تنویر سے 210گرام چرس،تھانہ سٹی پولیس نے ملزم شہزاد سے 220گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔











