راولپنڈی(کرائم رپورٹر)کلرسیداں پولیس کی رواں ماہ کے دوران اشتہاری مجرمان کے خلاف موثر کاروائیاں،دہشتگردی اور کار سرکار میں مزاحمت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم سمت 07 اشتہاری مجرمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رواں ماہ کے دوران دہشتگردی اور کار سرکار میں مزاحمت کے مقدمہ مطلوب اشتہاری مجرم جاوید،چوری کے مقدمات میں مطلوب 03 اشتہاری مجرمان اسرار، محمد لطیف اور غضنفر، امانت میں خیانت کے مقدمات میں مطلوب 02 اشتہاری مجرمان محمد علی اور احتشام جبکہ ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد عمر کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرمان راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے۔
ایس ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے ایس ایچ او کلرسیداں اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا گرفتار مجرمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔











