بدھ,  29 اپریل 2026ء
ریس کورس پولیس کی کاروائی،رابری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ریس کورس پولیس کی کاروائی،رابری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، چھینی گئی رقم 10ہزار روپے اوراسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رابری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم کی شناخت عمیر کے نام سے ہوئی،ملزم سے چھینی گئی رقم 10ہزار روپے اوراسلحہ برآمد ہوا،ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا ہے، شناخت پریڈ کے بعد مزید برآمدگی کا تحرک کیا جائے گا۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں