بدھ,  29 اپریل 2026ء
ائیرپورٹ پولیس کی کاروائی،فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)ائیرپورٹ پولیس کی کاروائی،فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والے ملزم عبد اللہ کو گرفتار کر لیا۔
ملزم عبداللہ نے چند روز قبل فائرنگ کر کے شہری ہارون کو قتل کر دیا تھا،ملزم عبداللہ کو شک تھا کہ مقتول ہارون کے اس کی بیوی کے ساتھ ناجائز مراسم تھے،واقعہ کامقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ ائیر پورٹ میں درج کیا گیا تھا۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھا کہ ملزم کو قرا ر واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں