بدھ,  29 اپریل 2026ء
پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں راولپنڈی رینج کے تفتیشی افسران کے لیے 02روزہ تربیتی ورکشاپ

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں راولپنڈی رینج کے تفتیشی افسران کے لیے 02روزہ تربیتی ورکشاپ ،تربیتی ورکشاپ میں ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد نے تفتیشی افسران کو جدید سائنٹیفک انوسٹی گیشن ٹیکنیکس کے متعلق لیکچر دیا،تربیتی ورکشاپ میں ڈی ایس پی انوسٹی گیشنز،انسپکٹر ز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں راولپنڈی رینج کے تفتیشی افسران کے لیے 02روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا، ،تربیتی ورکشاپ میں ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد نے تفتیشی افسران کو جدید سائنٹیفک انوسٹی گیشن ٹیکنیکس کے متعلق لیکچر دیا،تربیتی ورکشاپ میں ڈی ایس پی انوسٹی گیشنز،انسپکٹر ز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی،ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب نے کیس سٹڈی،چین آف کسٹڈی، تفتیش کے معیار کو بہتر بنانا،شہادتوں کو اکھٹا کرنے کا طریقہ،CCTVکیمروں کی مانیٹرنگ، پوسٹمارٹم کا طریقہ، شواہد کو محفوظ بنانا ، چالان کے طریقہ کارکے متعلق تفتیشی افسران کو آگاہی فراہم کی،لیکچر میں ہائی پروفائل کیسز کو ٹریس کرنا،شواہد اکھٹے کرنا اور ملزمان کو سزا دلوانے کے ساتھ ساتھ انوسٹی گیشن میں کی جانے والی خامیوں کے متعلق بھی نشاندہی کرائی گئی، ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب نے لیکچر میں تفتیش کومربوط اور جدید سائنسی انداز میں آگے بڑھانے کے متعلق بھی افسران کو آگاہی فراہم کی۔

ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس کا کہناتھاکہ تفتیش میں کڑی سے کڑی جوڑنا (چین آف کسٹڈی)انتہائی اہمیت کی حامل ہے،موثر تفتیش ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے اور متاثرہ شخص کو انصاف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

مزید خبریں