اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)حکومت کیجانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی بھی مہنگی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔
صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل، مئی اور جون میں کی جائیں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق بجلی صارفین پر بھی ہوگا۔
اس اضافے سے صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔