راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی ، 07ملزمان گرفتار، اسلحہ وایمونیشن برآمد ،مقدمات درج ۔
تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے عرفان سے 01رائفل 30بور معہ ایمونیشن ، ملزم سرحدخان سے 01رائفل 30بور معہ ایمونیشن ، ملزم محمد اقبال سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ، ویسٹریج پولیس نے ملزم سلمان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ،مندرہ پولیس نے ملزم ناصر سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ،جاتلی پولیس نے مستجاب سے 01کلاشنکوف معہ ایمونیشن ، روات پولیس نے ملزم پرنس سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔