هفته,  23 نومبر 2024ء
سندھ حکومت کا4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان ، نو ٹیفکیشن جاری

کراچی (روشن پاکستان نیوز)سندھ حکومت نے جمعرات کو سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بانی مرحوم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ایک نوٹیفکیشن میں حکومت سندھ نے 4 اپریل 2024 (جمعرات) کو قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، سابق وزیر اعظم کے 45 ویں یومِ شہادت کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوائے ضروری خدمات میں مصروف افراد کے تمام سرکاری دفاتر، خود مختار اور نیم خودمختار ادارے، کارپوریشنز اور صوبائی حکومت کے انتظامی کنٹرول میں مقامی کونسلیں بند رہیں گی۔

اس کے علاوہ صوبائی حکومت نے تمام سرکاری اور نجی دفاتر، خود مختار اداروں، نیم خودمختار اداروں اور انتظامی کنٹرول کے تحت کارپوریشنوں کے لیے صرف “یومِ ایسٹر” کے موقع پر مسیحی برادری کے افراد کے لیے یکم اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں