هفته,  23 نومبر 2024ء
وزیراعظم شہباز شریف کا اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اہم اجلاس طلب

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اہم اجلاس کل طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں غیرقانونی اشیاء کی نقل وحمل اور پیداوار کے حوالے اہم اقدامات لیے جائیں گے۔

اجلاس میں تمام وزرائے اعلیٰ سمیت ایف بی آر، کسٹمز، بارڈر مینجمنٹ حکام شرکت کریں گے۔

اجلاس میں اسمگلنگ ، ناقص اشیاء کی پیداوار، جعلی مصنوعات کی روک تھام کے اقدامات کا فیصلہ ہوگا۔

مزید خبریں