واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے پاکستان کو افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی پر تشویش ہے۔ پاکستان کا مؤقف ہے افغان طالبان سرحد پار دہشت گرد حملے روکنے میں ناکام رہے۔ پاکستان نے افغانستان سے دہشت گرد حملوں کے خلاف کارروائی کی۔
پاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا نہیں چاہتا کہ پاکستان دہشت گردی کا نشانہ بنے۔ افغان سرزمین سے پاکستان پر ہونے والے دہشت گرد حملے تشویشناک ہیں۔
مہنگائی پر عوام کا گلہ درست ہے، اس مہنگائی میں ہمارا نہیں ٹرمپ کا قصور ہے، رانا ثنا اللہ
مارکو روبیو نے کہا صدرٹرمپ نے ایران پر دوبارہ حملوں کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ دونوں ممالک کےدرمیان بات چیت مکمل طور پر بند نہیں ہوئی۔ براہ راست رابطے ہوئے ہیں۔ مذاکرات میں پیشرفت یا کسی مقررہ مدت کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔











