منگل,  06 اکتوبر 2026ء
گلے میں بسکٹ پھنسنے سے معصوم بچہ جان سے گیا

محبوب نگر(روشن پاکستان نیوز)بھارت کے محبوب نگر ضلع میں ایک دلخراش واقعہ رونما ہوا، جہاں بسکٹ گلے میں پھنسنے سے ایک سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق موسی پیٹ منڈل کے سورتی تانڈہ کے رہنے والے سرینو اور مونیکا کے دو بیٹے ہیں۔ ہفتہ کی رات بچے گھر کے سامنے کھیل رہے تھے۔ اسی دوران ماں مونیکا نے بچوں کو بسکٹ دیے اور کھانا پکانے کے لیے گھر کے اندر چلی گئی۔

بسکٹ ملنے کے بعد بچے نے اسے کھانا شروع کردیا اسی دوران اچانک بسکٹ اس کے گلے میں پھنس گیا۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گھر میں ماں اور 3 بچے قتل

گلے میں Biscuit پھنسنے سے بچے کو سانس لینے میں دشواری ہوئی اور وہ بے ہوش ہوکر گر گیا، قریب موجود خاندان کے افراد نے فوری طور پر اسے آٹو میں محبوب نگر کے ضلع ہیڈکوارٹر میں واقع ایس وی ایس اسپتال منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔

مزید خبریں