اتوار,  13  ستمبر 2026ء
بھارتی میڈیا کی ایک اور بھونڈی کوشش ناکام، ملائیشین وزیراعظم نے انٹرویو کے دوران پاکستان کودہشتگردی سے جوڑنے سے انکار کردیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بھارت کے گودی میڈیا کی ملائیشیا کے وزیر اعظم کے انٹرویو کے دوران پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنے کی ایک اور بھونڈی کوشش ناکام ہوگئی۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنے سے یکسر انکار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ملائیشیا کی سکیورٹی ایجنسیوں نے نہیں بتایا کہ پاکستان کی ریاست دہشت گردی سے منسلک ہے۔

برکس سربراہی اجلاس کے لیے بھارت کے دورے پر آئے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے بھارتی میڈیا کو انٹریو دیتے ہوئے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔

بلوچستان ،سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشتگردجہنم واصل

انور ابراہیم نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں مسلسل جاری اسرائیلی حملے اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی ہے۔

اس موقع پر بھارتی صحافی نے اپنے سوال میں پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کی جس پر انور ابراہیم نے کہا کہ انہیں ملائیشیا کی سکیورٹی ایجنسیوں نے نہیں بتایا کہ پاکستان کی ریاست دہشت گردی سے منسلک ہے اور یہ کہ  پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں دیے گئے۔

مزید خبریں