اوٹاوا (روشن پاکستان نیوز) کینیڈا نے امریکا پر جوابی تجارتی ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔
کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ 8ستمبر سے امریکی اسٹیل، الیکٹرانکس اور دیگر اشیا پر تجارتی ٹیرف نافذ کیاجائےگا۔
مارک کارنی نےکہا کہ کینیڈین ورکز، فارمرز ، فیملیز اور بزنس کی خاطر ایک ایک ڈالر کاحساب لیا جائےگا۔
کینیڈا کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ تجارت کے معاملے پر امریکا سے حالت جنگ میں ہیں۔
اس سے قبل امریکا اور کینیڈا کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے پر صدرٹرمپ کی جانب سے کینیڈا پر آج سے 50 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔
امریکا کی جانب سے عائد کیے گئے اس ٹیرف کے باعث کینیڈا کی امریکا کو کی جانے والی 20 ارب ڈالر مالیت کی برآمدات متاثر ہوں گی۔











