منگل,  14 جولائی 2026ء
خلیج تعاون کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملے کی شدید مذمت

ریاض (وقار نسیم وامق) خلیج تعاون کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملے کی شدید مذمت، عالمی برادری سے سخت کارروائی کا مطالبہ خلیج تعاون کونسل نے سعودی عرب کےجنوبی علاقے پر حوثی ملیشیا کی جانب سے کیے گئے بیلسٹک میزائل حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے اپنے بیان میں کہا کہ حوثی ملیشیا کا یہ دہشت گردانہ حملہ بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، جو خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے اور شہریوں و اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مسلسل کوششوں کا عکاس ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے جنگ بندی اور بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں کے پیش نظر عالمی برادری کو ایک مضبوط، مؤثر اور فیصلہ کن موقف اپنانا چاہیے تاکہ ان جارحانہ کارروائیوں کا خاتمہ ہو اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے

سیکریٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب کا امن اور سلامتی، خلیج تعاون کونسل کے تمام رکن ممالک کے مشترکہ امن کا حصہ ہے، اور کونسل سعودی عرب کی سلامتی، استحکام، شہریوں اور مقیم افراد کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

مزید خبریں