جمعه,  13 نومبر 2026ء
صوبوں کے معاملے پر اگر ریفرنڈم ہوبھی جاتا ہے تو معاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ صوبوں کےمعاملے پر اگر ریفرنڈم ہو بھی جاتا ہے تو معاملہ طے تو پارلیمنٹ نے کرنا ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کے دونوں وکلا نے ان سے ملاقات کی ہے، ان کا کیا رویہ ہوتا ہے یہ تو آنے والے دنوں میں معلوم ہوگا، بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے ان ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو کی جو اگلی ملاقات کیلئے رکاوٹ ہوسکتی ہے۔

راناثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کی کسل دی ہوئی تھی، انہیں سمجھانے کی کوشش کی گئی، ہر طرح کی یقین دہانی کرائی گئی، ملاقاتوں کی بندش اس لیے تھی کہ وہ ان ملاقاتوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتےہیں۔

عمران خان سے ملاقات کا پس منظر 28 ویں آئینی ترمیم ، نئے صوبوں اور گورنر راج سے جڑا ہو سکتا ہے: سعد رفیق

ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کس نے کرانا ہے؟ پارلیمنٹ نے کرانا ہے، یہ معاملہ ابھی تک پارلیمنٹ میں آیا ہی نہیں، صوبوں کے معاملے پر اگرریفرنڈم ہوبھی جاتاہے تو معاملہ طے تو پارلیمنٹ نے کرنا ہے اور جب معاملہ پارلیمنٹ میں آئے گا تو پالیسی اسٹیٹمنٹ دی جائےگی اور بحث ہوگی۔

مزید خبریں