امریکا سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران
امریکا ایران مذاکرات کا انتہائی اہم دوسرا دور منگل کو اسلام آباد میں ہوگا

نیویارک(روشن پاکستان نیوز ) اقوامِ متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان سے متعلق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد اقوامِ متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کے لیے خیالات کے تبادلے کا عمل جاری ہے۔

ایران کے سفیر کے مطابق امریکا اور ایران پاکستان کے ذریعے حتمی مسودے تک پہنچنے کے لیے خیالات اور آرا پیش کر رہے ہیں اور ان کا تبادلہ ہو رہا ہے، دونوں ممالک ابھی حتمی مسودے تک نہیں پہنچے، تاہم ہم اس عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فٹبال کے میدان سے پاکستان کیلیے اچھی خبر

ایران کے سفیر نے واضح کیا کہ جنگ بندی کے مسودے میں لبنان سمیت تمام علاقوں کو شامل کیا جائے گا۔

اس سے پہلے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ نہ محاذ چھوڑا اور نہ ہی مذاکرات کا راستہ ترک کیا ہے، ہماری ترجیح ایران کی سلامتی اور اپنے لوگوں کا امن ہے، سفارت کاری اور دفاع قومی طاقت کے دو بازو ہیں۔

دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں سے متعلق بڑی رعایتیں دینے پر آمادہ ہے، وہ بہت اچھا معاہدہ کرنا چاہتا ہے، نیتن یاہو کو متنبہ کر دیا کہ اب جنگ شروع کی تو تنہا چھوڑ دیا جائے گا۔

مزید خبریں